Jadid Khabar

راہل نے خامنہ ای کی موت پر سونیا کا مضمون شیئر کیا

Thumb

نئی دہلی، 3 مارچ (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت پر ہندوستان کے ردعمل پر کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کے لکھے گئے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے میں ایرانی رہنما کی ہلاکت پر ہندوستان کی خاموشی ناقابل اعتماد اور کمزور خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔
منگل کو سوشل میڈیا ایسک پر محترمہ گاندھی کے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت کا موقف قابل اعتبار اور ہندوستانی روایات کے مطابق نہیں ہے۔ مودی حکومت کا یہ موقف اس کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھاتا ہے۔
ایک انگریزی روزنامے میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں محترمہ گاندھی نے ایرانی رہنما کی موت کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر مودی حکومت کی خاموشی اس کی خارجہ پالیسی پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔ انہوں نے لکھا، "ایرانی رہنما کے قتل پر مودی حکومت کی خاموشی غیر جانبداری نہیں بلکہ ذمہ داری سے پلہ جھاڑنا ہے۔" 
انہوں نے مزید لکھا کہ جب کسی غیر ملکی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ پر ہمارا ملک خودمختاری یا بین الاقوامی قانون کا کوئی واضح دفاع نہیں کرتا اورغیر جانبداری کو چھوڑ کر خاموش رہتا ہے تو اس سے ہماری خارجہ پالیسی کی سمت اور ساکھ پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ اس صورتحال میں خاموشی بالکل بھی غیر جانبداری نہیں ہے۔
کانگریس پارلیمانی پارٹی کے سربراہ نے کہا، "اس نازک عالمی منظر نامے میں، ہندوستان کو خودمختاری اور امن کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور اپنی اخلاقی طاقت کو دوبارہ حاصل کرنا چاہیے۔"