Jadid Khabar

مالیگاؤں میں سیکو لر جماعت ’اسلام پارٹی‘ نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں، اویسی دوسرے نمبر پر

Thumb

مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج اور رجحانات کے مطابق، 'انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا' (اسلام) پارٹی ناسک ضلع میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ اسلام پارٹی نے 84 میونسپل سیٹوں میں سے 35 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) 21 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا نے 18 سیٹیں جیتی ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے پانچ اور کانگریس کو تین میں کامیابی ملی کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلم اکثریتی اس شہر میں صرف دو سیٹیں جیتیں۔

غیر منقسم این سی پی کے سابق رہنما آصف شیخ رشید نے اگست 2024 میں اسلام پارٹی بنائی۔ انہوں نے ایم ایل اے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ اس سے قبل کانگریس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2021 میں وہ کانگریس چھوڑ کر شرد پوار میں شامل ہو گئے۔
دریں اثنا، مہاراشٹرا ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے کل یعنی16 جنوری کو اعلان کیا کہ 10 میونسپل اداروں کے کل 65 امیدواروں کو 15 جنوری کے انتخابات سے قبل بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔بی جے پی 43 سیٹوں کے ساتھ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد اس کی اتحادی، ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا (18 امیدوار)، اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (2) ہیں۔