Jadid Khabar

امریکہ میں 8 ماہ کے دوران کوئی غیر قانونی طور پر داخل نہیں ہوا: ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 17 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 8 ماہ کے دوران امریکہ میں کوئی غیر قانونی طورپر داخل نہیں ہوا۔ 
پام بیچ میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر  نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کو امریکہ میں آنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سال پہلے معیشت بے جان تھی لیکن آج کروڑوں کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ 
ایران کےحوالےسےبات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کردیا ہے۔