Jadid Khabar

غزہ میں ترک فوجیوں کی تعیناتی پر بحث کی جائے گی: ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 30 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ 'اعلی  تعلقات'  قائم ہیں اور وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران ترک فوجیوں کے غزہ میں ممکنہ نفاذ پر بات کریں گے۔ 
ٹرمپ نے پیر کو ایک سوال کہ 'کیا وہ توقع کرتے ہیں کہ ترک فوجیوں کو غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس ( آئی ایس ایف) کے تحت تعینات کیا جائے گا' کے جواب میں کہا کہ 'میرے صدر ایردوان کے ساتھ بہت اچھے  تعلقات ہیں، ہم اس بارے میں بات کریں گے۔ یہ  ایک اچھا  فیصلہ ہو گا، یہ چیز ان کے 20 نکاتی غزہ جنگ بندی منصوبے میں درج ہے۔ 
نیتن یاہو،  ٹرمپ  کے دوسری بار سدارتی عہدہ سنبھالنے کے  آغاز کے بعد سے امریکہ کا پانچواں دورہ کر رہے ہیں، اور ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اکتوبر کے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کی بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ 
اسرائیلی قتلِ عام میں اکتوبر 2023 سے اب تک 71,200 سے زائد فلسطینی ہلاک اور 171,200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔