Jadid Khabar

روس یوکرین جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں: ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 16 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ 
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر  نےکہا کہ  یوکرینی اور یورپی قیادت سے روس یوکرین جنگ بندی پر  بات ہوئی اورامریکی امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ 
ان کاکہنا تھا کہ برلن میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جنگ بندی پر روسی صدر پوتن سے بھی بات چیت کی گئی۔ 
دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہےکہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی کسی بھی سکیورٹی ضمانت میں انہیں شامل کیا جائے۔ 
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اب بھی علاقے کے کنٹرول کا معاملہ ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔