Jadid Khabar

جاپان: ٹوکارا جزیرے میں 5.5 شدت کا زلزلہ

Thumb

ٹوکیو، 2 جولائی (یو این آئی) جنوبی جاپان کے ٹوکارا جزیرے پر بدھ کو 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے اطلاع دی ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:26 پر آیا، اس کا مرکز تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا مرکز 29.2 ڈگری شمالی عرض البلد اور 129.2 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔
توشیما گاؤں، کاگوشیما پریفیکچر میں زلزلے کی شدت 5 سے کم تھی۔ دیگر علاقوں میں 3 یا اس سے زیادہ کی شدت ریکارڈ کی گئی۔ فی الحال ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
حکام نے رہائشیوں کو مزید معلومات اور ممکنہ آفٹر شاکس کے لیے الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
جون کے آخر سے زلزلوں کا ایک سلسلہ ٹوکارا جزائر بشمول کاگوشیما پریفیکچر کے توشیما گاؤں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔