جے پور، 14 جون (یو این آئی) راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو سخت گرمی کی وجہ سے ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔
مسٹر گہلوت نے ہفتہ کو اپنے بیان میں کہا کہ اس شدید گرمی میں خود کا خیال رکھنا ہی بہترین علاج ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں صرف سوائی مان سنگھ اسپتال میں ہی لو کے 1900 سے زیادہ مریض آئے ہیں۔ باقی اضلاع میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے مطابق اسپتال میں بستر بھی کم پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شدید گرمی کے اس دور میں اپنی صحت کا خیال رکھیں اور دوپہر کے وقت ضروری کام ہونے پر ہی باہر نکلیں۔ پانی پیتے رہیں اور بے زبان جانوروں اور پرندوں کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو بھی ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔