ماسکو، 15 اکتوبر (یو این آئی) روس کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی رات بیلگورود، کرسک اور تولا علاقوں میں یوکرین کے تین ڈرون تباہ کئے۔
روسی وزارت دفاع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق’’گزشتہ رات، کیف حکومت کی طرف سے روسی فیڈریشن کی سرزمین پر بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، جس کے دوران یوکرین کے تین فکسڈ ونگ ڈرونز کو بیلگورود، کرسک اور تولا کے علاقوں میں فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا گیا۔