پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور سے اسلام آباد پیشی کے لیے جا رہے تھے جب ایک شدید حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں وہ بال بال بچ گئے۔ دراصل لاہور سے اسلام آباد کے لیے جب عمران خان گاڑی سے نکلے تو ان کے ساتھ کچھ دیگر گاڑیاں بھی قافلے کے ساتھ چل رہی تھیں۔ اچانک کچھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایک کار تو پوری طرح سے پلٹ گئی۔ اچھی بات یہ رہی کہ جن دو گاڑیوں میں شدید ٹکر ہوئی ان میں عمران خان موجود نہیں تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان محفوظ ہیں اور ان کی گاڑی کو بھی کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس حادثہ کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ گاڑیوں کی ٹکر بہت شدید تھی۔ قافلے کی گاڑیاں ٹکرانے کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ ویڈیوز میں ایک گاڑی کو پوری طرح سے پلٹتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔