Jadid Khabar

دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے

Thumb

نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) دہلی نیشنل کیپیٹل ریجن سمیت شمالی ہندوستان میں منگل کی دوپہر 2.28 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں شمال مغربی نیپال میں 29.41 شمالی عرض البلد اور 81.68 مشرقی طول البلد پر تھا۔ نیپال، ہندوستان اور تبت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ہندوستان میں دہلی نیشنل کیپیٹل ریجن اور اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ اور بہار میں نیپال کے پڑوسی علاقوں میں لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ کہیں سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔