Jadid Khabar

سی بی ایس ای کی دسویں اور بارہویں کلاس کے اسکول 18 جنوری سے کھلیں گے

Thumb


نئی دہلی ، 13 جنوری (یواین آئی) دہلی حکومت نے بدھ کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے امتحانات اور دیگر پریکٹیکل کے پیش نظر 18 جنوری سے دسویں اور بارہویں کلاسوں کے لئے پریکٹیکل، پروجیکٹ، کاؤنسلنگ وغیرہ کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج ٹویٹ کرکے اس معاملے میں اطلاع دی۔مسٹر سسودیا نے بتایا کہ "دہلی میں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات اور پریکٹیکل کے پیش نظر 18 جنوری سے دسویں اور بارہویں کلاسوں کے لئے پریکٹیکل، پروجیکٹ اور کاؤنسلنگ وغیرہ کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے ، صرف والدین کی رضامندی سے ہی بچوں کو بلایا جاسکے گا۔ بچوں کو آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔’’حکومت نے اس سلسلے میں ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) بھی جاری کیا ہے جس پر تمام اسکولوں کو عمل کرنا ہوگا۔ آپ کو یہ ریکارڈ رکھنا ہوگا کہ کون سے بچے اسکول آرہے ہیں ، لیکن یہ حاضری کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ایس او پی کے مطابق اسکول کے صحن میں کورونا سے متاثڑ کسی بھی بچہ یا ملازم کو آنے کی اجازت نہیں ہوگیْ۔ دروازے پر تھرمل اسکریننگ لازمی ہوگی۔ اسکول کے داخلہ دروازوں ، کلاس روم ، لیبارٹری اور عوامی سہولیات والی جگہوں پر ہاتھوں کی صفائی کا انتظام لازمی ہے ۔

 

Ads