Jadid Khabar

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

Thumb

غزہ، 26 جولائی (یو این آئی) غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور تازہ بمباری میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 9 فلسطینیوں سمیت 80 فلسطینی شہید اور 450 سے زائد زخمی ہوئے۔
غزہ میں غذائی قلت سے مزید 9 اموات بھی ہوئیں جس کے بعد ٖغذائی قلت سے غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 122ہوگئی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظ نیتن یاہو نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر یرغمالیوں کی رہائی اور ٖغزہ میں حماس کی حکمرانی کے خاتمے کیلئے دوسرے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باعث غزہ میں کئی ماہ سے امداد ٹرک داخل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔