Jadid Khabar

جموں کشمیر کے پونچھ میں مسافر بس کھائی میں گری، 2 کی موت، 20 زخمی

Thumb

جموں و کشمیر کے پونچھ میں دردناک حادثہ ہوا ہے۔ یہاں ایک بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔ افسروں نے بتایا کہ منگل کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک نجی بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بس گھنی گاؤں سے مینڈھر جا رہی تھی، تبھی صبح 9 بجکر 20 منٹ پر مانکوٹ علاقے میں سانگرا کے پاس یہ حادثہ رونما ہوا۔ زخمیوں کو کھائی سے ریسکیوں کیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوج، پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ و راحت کام شروع کیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ افسروں نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔
یہ حادثہ جموں و کشمیر میں سڑک تحفظ کی سنگین حالت کی طرف اشارہ کرتا ہے جہاں پہاڑی علاقوں میں سڑکیں تنگ اور خطرناک ہوتی ہیں۔ انتظامیہ سے امید کی جاتی ہے کہ وہ سڑک تحفظ کے طریقوں کو سختی سے نافذ کرے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے رامبن میں اتوار 4 مئی کو بڑا حادثہ ہو گیا تھا۔ بیٹری چشمہ کے پاس فوج کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں تین جوان کی موت ہو گئی تھی۔ فوج کا قافلہ اُودھم پور سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا کہ قافلے کی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سول پولیس اور رام بن کیو آر ٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راحت و بچاؤ کام شروع کیا۔ گاڑی میں ڈرائیور اور جوان سوار تھے۔