Jadid Khabar

گجرات میں کلاس 12 سائنس اسٹریم امتحان میں 83.51 فیصد طلباء کامیاب

Thumb

گاندھی نگر، 5 مئی (یو این آئی) گجرات سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (جی ایس ای بی) کے  12ویں کلاس  کے سائنس اسٹریم  کے امتحان میں اس سال 83.51 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ 

پیر کو نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے  وزیر تعلیم ڈاکٹر کبیر بھائی ڈنڈور نے کہا کہ کل 100575 امیدواروں میں سے 83987 پاس ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 831 امیدوار اے1 گریڈ میں اور 8083  اے 2 گریڈ میں پاس ہوئے ہیں۔ لڑکوں (83.79 فیصد) نے  پاس فیصد کے لحاظ سے طالبات کو (83.20 فیصد) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مسٹر ڈنڈور نے کہا کہ ضلع کے لحاظ سے موربی اس معاملے میں 92.91 فیصد کے ساتھ سب سے اوپر رہا جبکہ داہود 59.15 فیصد کے ساتھ سب سے برا رہا۔ اس سال پاس ہونے کا تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً ایک فیصد زیادہ ہے۔ 

12ویں جماعت کے جنرل اسٹریم کے امتحان کے نتائج بھی  آج  ہی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں اور اس معلومات کے لیے ایک خصوصی ٹول فری واٹس ایپ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔