Jadid Khabar

ہندستان نے پاکستان کو لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف خبردار کیا

Thumb

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) پہلگام حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے درمیان ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے منگل کی رات ہاٹ لائن پر بات چیت کی جس میں ہندوستان نے پاکستان کو لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف خبردار کیا۔ 

        ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ہر ہفتے منگل کو باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں۔ اس گفتگو کے دوران ہندستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے پاکستان کو بلا اشتعال فائرنگ سے خبردار بھی کیا۔ 
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فوجی گزشتہ پانچ دنوں سے لائن آف کنٹرول پر اپنی چوکیوں سے مسلسل بلااشتعال فائرنگ کر رہے ہیں۔ ہندستانی فوج نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔