Jadid Khabar

سلمان خورشیدکابیان کانگریس کااعتراف جرم:بی جے پی

Thumb

نئی دہلی 24اپریل(یواین آئی)بھارتیہ جنتاپاوٹی(بی جے پی)نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کا تشددسے متعلق دئے گئے بیان کوکانگریس کااعتراف جرم قراردیتے ہوئے آج کہاکہ اب مسٹر راہل گاندھی کواپنی پارٹی کے گناہوں کے لئے ملک سے معافی مانگنی چاہیے ۔بی جے پی کے سینیرلیڈر اورمرکزی وزیربرائے اقلیتی امورمختار عباس نقوی نے آج یواین آئی بتایاکہ مسٹرخورشید کابیان نہیں ہے بلکہ کانگریس کااعتراف جرم ہے ۔کانگریس آزادی کے بعد منصوبہ بند طریقے سے ملک اورسماج کوتقسیم کررہی ہے ۔کانگریس کے دامن پرفسادات کے اتنے داغ ہیں کہ انہیں صاف نہیں کیاجاسکتا۔ مسٹر نقوی نے کہاکہ کانگریس ہندوستان کے مسلمانوں کوفسادسے ڈراکرووٹ لیتی رہی ہے اورمسٹر خورشیدنے اسے قبول کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ دیرآئے درست آئے ۔فسادات کاگناہ قبول کیا وہ قانون اوراقلیتی امور کے وزیررہ چکے ہیں۔ہزاروں فسادات کرانے والی کانگریس خود کوسیکیولر کہتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسٹرخورشید کے بیان سے ثابت ہوگیاکہ کانگریس پارٹی فسادات کرانے کی اصلی گناہ گار ہے ۔کانگریس کے قومی صدرراہل گاندھی کوملک سے معافی مانگنی چاہیے ۔واضح رہے کہ مسٹر خورشید نے دودن پہلے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقدایک پروگرام میں کانگریس کے دامن پرمسلمانوں کے خون کے دھبے ہونے کی بات کہی تھی۔سابق مرکزی وزیر نے آج پھر کہاکہ میں اپنے بیان پرقائم ہوں۔میں نے جوکہا اسے میں مستقل کہتارہوں گا۔میں ایک انسان ہونے ناطے یہ بیان دیاتھا۔
درےںاثناءکانگریس نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کے بیان سے خود کو پوری طرح غیر متفق قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے ۔مسٹر خورشید نے دو دن قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد ایک پروگرام میں کانگریس کے دامن پر مسلمانوں کے خون کے دھبے ہونے کی بات کہی تھی۔سابق مرکزی وزیر نے آج پھر کہا کہ میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں ۔ میں نے جو کہا اسے میں مسلسل کہتا رہوں گا۔ میں نے ایک انسان ہونے کے ناطے یہ بیان دیا تھا۔کانگریس کے ترجمان پی ایل پونیا نے یہاں پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر کہا'' مسٹر خورشید پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں۔ ان کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ۔ کانگریس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ پارٹی ان کے بیان سے پوری طرح غیر متفق ہے ۔''انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ایس سی' ایس ٹی اور اقلیتوں کو آگے بڑھانے اور ان طبقات کی بہبود کے لئے کام کیا ہے ۔ پارٹی نے ہمیشہ خیر سگالی کو اہمیت دی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت سماجی خیر سگالی کو کمزور کررہی ہے ۔