ڈھاکہ، 21 نومبر (یو این آئی) بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہر خوفناک زلزلے سے لرز اٹھے۔ کولکتہ سمیت مشرقی ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔