Jadid Khabar

منی پور تشدد پر بھڑکے کھرگے، حکومت سے پوچھے تین سوال

Thumb

نئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے منی پور میں چار بے گناہ شہریوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر نظم و نسق قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر کھرگے نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے منی پور ایک بار پھر تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ مسٹر کھرگے نے بتایا کہ مئی 2023 سے اب تک 300 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جبکہ 24,530 افراد امدادی کیمپوں  میں کسمپرسی کی حالت میں رہنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر راج نافذ کرنے، وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کرنے اور بی جے پی حکومت کی واپسی کے باوجود امن قائم نہیں ہو سکا۔
انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ سے سوال کیا کہ جون 2023 میں قائم کی گئی امن کمیٹی  کا کیا ہوا، جسٹس گیتا متل کمیٹی کی سفارشات پر کیا کارروائی کی گئی، اور منی پور میں حکومت و انتظامیہ کی ناکامی کی ذمہ داری کون لے گا؟
مسٹر کھرگے نے کہا کہ منی پور کو انصاف، آئینی حقوق اور مستقل امن چاہئے۔