Jadid Khabar

وزیر اعظم مودی کی مہانومی پر مبارکباد، عقیدت مندوں کی مرادیں پوری ہونے کی دعا

Thumb

نئی دہلی، 19 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مہانومی کے مقدس موقع پر ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نوراتری کے دوران پوجا کی جانے والی دیوی درگا کی نویں اور آخری شکل ماں سدھی داتری سے دعا کی کہ وہ عقیدت مندوں کی نیک خواہشات اور ارادوں کو پورا کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مودی نے کہکہ، ''مہانومی کے مبارک موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد۔ اس مقدس موقع پر میں ماں سدھی داتری کے قدموں میں بے شمار پرنام کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ وہ اپنے تمام عقیدت مندوں کو ان کے نیک ارادوں کی تکمیل کا آشیرواد عطا فرمائیں۔''
مہانومی نوراتری کے نویں دن منائی جاتی ہے اور دیوی درگا کے عقیدت مندوں کے لیے اسے غیر معمولی مذہبی اہمیت حاصل ہے۔ یہ تہوار دیوی کی نو مختلف الٰہی شکلوں کی نو دن تک کی جانے والی پوجا کے اختتام کی علامت ہے۔ ماں سدھی داتری کو روحانی کمالات عطا کرنے، سچی خواہشات پوری کرنے اور عقیدت مندوں کو کامیابی و تکمیل کی راہ دکھانے والی دیوی مانا جاتا ہے۔
اس موقع پر ملک بھر کے مندروں اور گھروں میں خصوصی پوجا، مذہبی رسومات اور نذرانے پیش کیے جاتے ہیں۔ عقیدت مند خوش حالی، اچھی صحت، طاقت اور فلاح و بہبود کے لیے دیوی کا آشیرواد طلب کرتے ہیں۔
مہانومی ایمان و عقیدت کی دائمی اہمیت اور نیکی کی بدی پر فتح کے پیغام کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ یہ دونوں موضوعات نوراتری کے تہوار کا بنیادی حصہ ہیں۔