لکھنؤ، 14 ستمبر (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے عوام کو گنیش چترتھی اور وشوکرما پوجا کی دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنیش اتسو صرف مذہبی عقیدت کا تہوار نہیں بلکہ سماجی اتحاد، عوامی بیداری اور ملک کے تئیں عزم کو مضبوط کرنے والا عظیم تہوار ہے۔ وہیں بھگوان وشوکرما کی پوجا ہمیں محنت، ہنر اور تخلیق کے احترام کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تہواروں کو فطرت کے تئیں حساسیت اور ماحول کے تحفظ کے عزم کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔
یوگی نے کہا کہ لوک مانیہ بال گنگادھر تلک نے گنیش اتسو کو عوامی شکل دے کر اسے عقیدت سے سماجی اتحاد اور عوامی طاقت کے ذریعے ملک کی تعمیر کا ذریعہ بنایا تھا۔ آج بھی گنیش اتسو معاشرے کو متحد کرنے اور ملک کے تئیں ذمہ داریوں کا احساس دلانے کا موقع ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 17 ستمبر کو بھگوان وشوکرما پوجا کے موقع پر ریاست کی ترقی اور 'ترقی یافتہ اترپردیش' کی تعمیر کے عزم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔