Jadid Khabar

وکست بھارت بنانے کے لیے بیرونِ ملک سفر سے بچیں، سونا نہ خریدیں: مودی

Thumb

نئی دہلی،یکم  ستمبر (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ایک بار پھر لوگوں سے بیرونِ ملک سفر سے بچنے اور سونا نہ خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے اسے "وکست بھارت" کے لیے ضروری بتایا۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 7.8 فیصد کے اضافے کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر مودی نے لوگوں کو اس کے لیے مبارکباد دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 26ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک گئے مسٹر مودی نے وہاں سے جاری ایک ویڈیو میں کہا، "ہمیں اس (ترقیاتی) رفتار کو برقرار رکھنا ہے۔ اس کے لیے آتم نربھر بھارت بنانا بہت ضروری ہے۔ سو دیشی کا منتر اور ووکل فار لوکل کو اپنانا چاہیے۔ اگر گھومنے پھرنے کے لیے بیرونِ ملک سفر پر جاتے ہیں تو نہیں جانا چاہیے۔ شادی بیاہ بیرونِ ملک نہیں کرنے چاہئیں۔ 'میک ان انڈیا' کے منتر کو جینا چاہیے۔ ضرورت نہ ہو تو سونا بھی نہیں خریدنا چاہیے۔"

انہوں نے لوگوں سے سو دیشی اور آتم نربھر پر زور دینے کی اپیل کرتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ جب ملک کی آزادی کے 100 سال پورے ہوں گے، تو ہم اپنی نوجوان نسل کو وکست بھارت سونپیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے خوابوں کو آج کی نسل اپنی محنت ولگن  سے سچ کر سکتی ہے۔

مسٹر مودی نے کہا، "ہماری پالیسی واضح  ہے، ہماری نیت صاف ہے، اور 140 کروڑ اہل وطن کا محنت  ملک کو نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہے۔"