نئی دہلی، 27 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے نیپال میں پیش آئے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سانحے میں بڑی تعداد میں ہندوستانی سیاح لاپتہ ہوئے ہیں اور کئی لوگوں کی موت بھی ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ ایسی دکھ کی گھڑی میں سبھی کو مل کر متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ ان خاندانوں کی مدد کریں، جن کے رشتے دار نیپال کے سانحے کے بعد لاپتہ ہیں یا جن کی موت ہو گئی ہے۔
کانگریس صدر نے حکومت سے لاپتہ ہندوستانیوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے اور انہیں محفوظ طریقے سے ان کے خاندانوں تک پہنچانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون ملنا چاہئے۔
یو این آئی ایف اے