Jadid Khabar

دھرمیندر پردھان نے مودی کو استعفیٰ سونپا

Thumb

نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔

طلبہ اور کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مظاہرے نیز اپوزیشن کی طرف سے ان کے استعفیٰ کے لیے حکومت پر بنائے جا رہے دباؤ کے درمیان مسٹر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا، "پچھلے 10 دن کے واقعات دیکھ کر میرا دل دکھی ہے۔ جنتر منتر پر اور ملک میں جو صورتحال بنی ہے، اس صورتحال کا ملک دشمن طاقتیں فائدہ نہ اٹھائیں، ملک کی یکجہتی برقرار رہے، ملک کے ایک بھی طالب علم کا مستقبل قانونی پیچیدگیوں میں نہ الجھے، ہمارے بچے اپنا وقت پڑھائی میں لگائیں، کریئر بنانے پر فوکس کریں، اسی بات پر غور کرتے ہوئے میں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم جی کو بھیج دیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان طاقت ہی اس کی اصل طاقت ہے۔ ملک کی نوجوان طاقت کو گمراہی کے جال میں پھنسنے نہیں دیں گے۔ مرکزی وزیر نے کہا، "یہ میرے لیے ذاتی وقار کا معاملہ نہیں ہے۔"

مسٹر پردھان نے کہا کہ گزشتہ 03 مئی کو ہوئی نیٹ امتحان میں جو بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں ان سے انہوں نے کبھی منہ نہیں موڑا ہے اور پہلے دن سے ہی ذمہ داری لی ہے۔