حکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
نئی دہلی، 06 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر نیز لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ایم ایس ایم ای مخالف حکومت کی پالیسیاں چھوٹی صنعتوں کا گلا گھونٹ رہی ہیں اور اسی وجہ سے راجستھان کے بس اور ٹرک باڈی بلڈنگ صنعت پر بحران آیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ راجستھان کے مقامی بس اور ٹرک باڈی بلڈرز سے ملاقات کے دوران انہیں ایسا ہندوستان دیکھنے کو ملا، جو اپنے ہاتھوں سے روزگار بھی پیدا کرتا ہے اور ملک کی رفتار بھی بڑھاتا ہے۔ ان کاریگروں کی عالمی معیار کی کاریگری فراری اور رولز رائس جیسی کمپنیوں کے معیار کی ہے، لیکن انہیں احترام اور تعاون ملنے کے بجائے قوانین کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیاں ان صنعتوں کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔ چھوٹی صنعتوں کے بند ہونے سے نہ صرف فیکٹریاں ہی بند ہوتی ہیں، بلکہ ہندوستان کا ہنر ہارتا ہے اور محنتی کاریگر بے روزگار ہوتے ہیں ۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی ایسے کاریگروں کا حق ان سے نہیں چھیننے دے گی۔