مرمو نے مرکزی وزیر مملکت جارج کورین کا استعفیٰ قبول کیا
نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مرکزی وزیر مملکت جارج کورین کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
صدر کے سیکرٹریٹ نے منگل کو بتایا کہ صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر، آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (2) کے تحت فوری طور پر یونین کونسل آف منسٹرس سے مسٹر کورین کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
مسٹر کورین مودی حکومت کے تیسرے دور میں اقلیتی امور کے وزیر مملکت تھے۔ ان کی راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد انہوں نے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔
مودی حکومت نے حالیہ راجیہ سبھا انتخابات میں انہیں دوبارہ نامزد نہیں کیا تھا۔ وہ راجیہ سبھا میں مدھیہ پردیش سے منتخب ہوکر آئے تھے اور 21 جون کو ان کی مدت کار ختم ہوگئی تھی۔