Jadid Khabar

چھاتروں کی گونج' مہم سے جڑنے کی راہل کی اپیل

Thumb

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے طالب علموں اور نوجوانوں سے ان کی 'چھاتروں  کی گونج' مہم سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہل سستی تعلیم، صاف شفاف امتحان اور باوقار روزگار کے مطالبے کو حکومت تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔
مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں جمعرات کو کہا کہ اگر کسی طالب علم نے پیپر لیک، امتحان میں دھاندلی یا مہنگی فیس کا درد جھیلا ہے اور اگر موجودہ نظام نے اس کے خوابوں کو توڑا ہے، تو 'چھاتروں  کی گونج' اس کی آواز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک مہم نہیں، بلکہ طالب علموں اور نوجوانوں کے مطالبات کو حکومت تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم اور نوجوان مہم سے جڑ کر اپنی تجاویز دے سکتے ہیں نیز آن لائن پٹیشن (عرضی) پر دستخط کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مہم سے جڑنے والا ہر دستخط اس لڑائی کو طاقت دے گا اور جتنے زیادہ لوگ اس سے جڑیں گے، اتنی ہی بلند آواز اٹھے گی۔
کانگریس لیڈر نے بدھ کو راجستھان کے کوٹہ سے 'چھاتروں  کی گونج' مہم کی شروعات کی جس کے ذریعے ان کی پارٹی کی طرف سے نظامِ تعلیم، پیپر لیک اور روزگار جیسے مسائل کوزورشورسے  سے اٹھایا جا رہا ہے۔