Jadid Khabar

آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 2 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے گا۔ 
امریکی چینل اے بی سی نیوز  کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ 
اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے امریکہ کے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں، انہیں پیغامات میں تعطل کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ 
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیغامات کی معطلی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ امریکا پھر سے فوجی کارروائیاں شروع کردے ۔