واشنگٹن، 13 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے ان کے لیے ایرانیوں کو مارنا بہت بڑا اعزاز ہے جو 47 سالوں سے پوری دنیا میں بے گناہ لوگوں کو مارتے رہے ہیں۔
مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا "وہ 47 سالوں سے پوری دنیا میں بے گناہ لوگوں کو مار رہے ہیں۔ اور اب، امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر، میں انہیں مار رہا ہوں۔ ایسا کرنا کتنے بڑے اعزاز کی بات ہے!"
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایرانی حکومت کو عسکری، اقتصادی اور دیگر صورتوں میں "مکمل طور پر تباہ" کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ "ایران کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ ختم ہو چکی ہے، ان کے میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ ہو رہا ہے، اور ان کے لیڈروں کو ختم کر دیا گیا ہے۔"
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس "بے مثال فائر پاور، لامحدود گولہ بارود اور کافی وقت ہے۔"