نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی ہفتہ کے روز پنجاب کے برنالہ میں ایک بڑی کسان ریلی سے خطاب کریں گے۔
مسٹر کھرگے اور مسٹر گاندھی نے اس سے پہلے 24 فروری کو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھی اسی طرح کی ایک کسان ریلی سے خطاب کیا تھا۔ ایک ہفتے کے دوران کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کی یہ دوسری بڑی کسان ریلی ہے۔
کانگریس ان کسان ریلیوں کے ذریعے امریکہ کے ساتھ ہوئے تجارتی معاہدے کی مخالفت کر رہی ہے۔ پارٹی کا موقف ہے کہ اس معاہدے سے کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے، اس لیے پارٹی ملک بھر میں ریلیوں کے ذریعے کسانوں کو اس معاہدے کی خامیوں سے آگاہ کرے گی اور ان میں بیداری پیدا کرے گی۔
مسٹر کھرگے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پارٹی کارکن ملک کے گاؤں گاؤں جا کر کسانوں کو اس معاہدے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتائیں گے اور اسی سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں کسان ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔