Jadid Khabar

عمر عبداللہ نے گاندربل میں 84.41 کروڑ روپے کی لاگت کے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

Thumb

سری نگر، 24 فرروی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 84.41 کروڑ روپیے کی مجموعی لاگت کے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور چند منصوبوں کا افتتاح کیا۔ 
ان منصوبوں کے تحت شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، صحت عامہ کی سہولیات میں بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوامی خدمات کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ 
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے 'ایکس' ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: 'وزیر اعلیٰ نے آج گاندربل حلقہ میں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا جس میں کل 84.41 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے'۔ 
پوسٹ میں کہا گیا: 'اس سے حلقے میں شہری بنیادی ڈھانچہ، صحت کی دیکھ بھال، پانی کی فراہمی، سڑکیں اور عوامی خدمات کو تقویت ملے گی۔'۔ 
حکام کے مطابق یہ اقدامات پورے  گاندربل حلقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی اور عوام کو بہتر بنیادی سہلیات کی فراہمی یقینی بن جائے گی۔ 
 یو این آئی ۔ ایم افضل