Jadid Khabar

سپریم کورٹ کے حکم پر بنگال کے سرحدی اضلاع میں عدالتی جانچ کے آغاز پر سکیورٹی کا مطالبہ

Thumb

کولکاتہ، 24 فروری (یو این آئی) ایک ایسے دن جب سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے کہا کہ وہ ایس آئی آرکے عمل کو مکمل کرنے کے لیے پڑوسی ریاستوں جیسے اڈیشہ، بہار اور جھارکھنڈ سے عدالتی افسران کو بلائے، ہند-بنگلہ دیش سرحد کے ساتھ واقع چار اضلاع میں تعینات عدالتی افسران نے سکیورٹی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دی ہے اور باضابطہ طور پر بہتر تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ 
مالدہ، مرشد آباد، شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ-وہ اضلاع جو بنگلہ دیش کے ساتھ طویل سرحدیں رکھتے ہیں-میں تعینات عدالتی افسران نےمنطقی تضاد کے زمرے میں نشان زد ووٹروں کی دستاویزات کی سماعت کے دوران اضافی، ترجیحی طور پر مرکزی سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مقامی رہائشیوں کی جانب سے حملوں کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ 
مغربی بنگال میں منطقی تضاد کے زمرے کے تحت شناخت کیے گئے ووٹروں کی دستاویزات کی عدالتی جانچ پیر کے روز شروع ہوئی، جو کہ سپریم کورٹ کی گزشتہ ہفتے کی اس ہدایت کے مطابق ہے جس میں تصدیقی عمل کی عدالتی نگرانی کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ 
مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی افسران کی جانب سےظاہر کیے گئے تحفظات کا نوٹس لیا ہے اور ریاستی پولیس انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ دستاویزات کی جانچ کے عمل کو بلا تعطل یقینی بنانے کے لیے جامع سکیورٹی فراہم کرے۔