سری نگر،23دسمبر(یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بنگلہ دیش میں ہندو خواتین کے خلاف بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کو مذہب، قومیت اور سرحدوں کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بنگلہ دیش سے آنے والی رپورٹس، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندو خواتین 'سندور' لگا کر آزادانہ نقل و حرکت سے خوفزدہ ہیں، انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کی آزادی کو محدود کرنا انسانی اخلاقیات اور بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔