Jadid Khabar

ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ بن چکا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Thumb

پنسلوینیا، 10 دسمبر (یو این آئی)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ بن چکا ہے اس کے ذریعہ اربوں ڈالر آ رہے ہیں۔ 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ بن چکا ہے، اس کے ذریعہ اربوں ڈالر امریکہ میں آ رہے ہیں۔ ہم ٹیرف کی رقم سے کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد دے رہے ہیں۔ 
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے چار ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ تینوں ملکوں کے سربراہان نے کہا کہ ایک سال کے مقابلے میں امریکہ اب ہارڈ اسٹیٹ بن چکا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں تیل کی قیمت 2 ڈالر فی گیلن سے کم ہوگئی ہے اور میری کوششوں سے محنت کشوں کی آمدنی ڈبل ہوچکی ہے۔ انرجی کمپنی پینسلوینیا میں 100 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔ 
امریکی صدر نے کہا کہ بائیڈن کی حکومت ورکنگ کلاس کی دشمن تھی اور ان کے دور میں 25 ملین افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار ریورس مائیگریشن ہو رہی ہے۔ 
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہند۔پاک جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری حکومت دنیا میں امن کے لیے کام کر رہی ہے۔ میں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بندی کروائی۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جاری جنگ کا بھی خاتمہ کرایا۔