Jadid Khabar

چین نے آندھی طوفان کا الرٹ جاری کیا

Thumb

بیجنگ، 2 اگست (یو این آئی) چین نے ہفتے کے روزکئی علاقوں میں آندھی طوفان اور درجۂ حرارت میں اضافےکی پیش گوئی کی ہے۔
موسمیات سے متعلق قومی مرکز این ایم سی نے گرج چمک کا یلو الرٹ جاری کیا ہے اورہفتے اور اتوار کو اندرونی منگولیا، ہیلونگ جیانگ، جِلِن، لیاوننگ، شانکسی، ہیبی، بیجنگ، تیانجن، جیانگ سو، شنگھائی، ژی جیانگ، آنہوئی، ژیانگشی، فوژیان، گوانگ ڈونگ، گوانگشی، یوننان اور تائیوان جزیرہ کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 
این ایم سی کے مطابق، ان میں سے کچھ علاقوں میں 70 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش ہو سکتی ہےاور آندھی طوفان کا بھی امکان ہے۔
مقامی حکومتوں سے ضروری احتیاط برتنے اور شہروں، زرعی اراضی اورمچھلی کے تالابوں میں پانی کی نکاسی کے نظام کا معائنہ کے لیے کہا گیا ہے۔
این ایم سی نے کئی علاقوں میں درجۂ حرارت میں اضافہ کایلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ شمالی اور جنوبی چین کے کچھ حصوں اور اندرونی منگولیا میں ہفتے کے روز دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اورتیز دھوپ کے دوران نکلنے سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔