Jadid Khabar

ہماچل میں بلاس پور، منڈی، اونا میں زلزلے کے جھٹکے

Thumb

 

شملہ: ہماچل پردیش میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ہفتہ کو ریاست کے بلاس پور، منڈی، ہمیر پور اور اونا علاقہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہاں کے محکمہ موسمیات مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ بلاس پور اور منڈی میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلا س پور اور منڈی میں زلزلے کے جھٹکے ہفتہ کی صبح 10.34.29 بجے محسوس کیے گئے جس کا مرکز بلاس پورمیں زمین کی سطح سے سات کلو میٹر نیچے تھا۔ اس کے علاوہ ہمیر پور اور اونا میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث کہیں سے بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو ضلع چمبا میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ نو اور 13 اکتوبر کو بالترتیب لاہول اسپیتی اور شملہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 

Ads