Jadid Khabar

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ

Thumb

واشنگٹن، 23 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ ایرانی قیادت ایران کودوبارہ عظیم نہیں بناسکتی تو رجیم چینج کیوں نہیں کی جا سکتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’ایران کے معاملے میں رجیم چینج کا لفظ سیاسی طور پر استعمال کرنا ٹھیک نہیں‘۔
مزید کہا ’ اگر موجودہ ایرانی قیادت ایران کودوبارہ عظیم نہیں بناسکتی تو رجیم چینج کیوں نہیں کی جا سکتی’۔
امریکی صدر نے ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا امریکی حملوں سے ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایران کی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان ’انتہائی شدید‘ قرار دیا جا رہا ہے، حملے نہایت درست اور زوردار تھے، ہماری فوج نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایسے بیانات نہ صرف کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل اور ممکنہ جوابی اقدامات کا خطرہ بھی پیدا کرتے ہیں۔
اس سے قبل، ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک طویل پیغام پوسٹ کیا ہے، جس میں رپبلکن کانگریس کے رکن تھامس میسی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جنہوں نے ایران پر امریکی حملوں کو ’غیر آئینی‘ قرار دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ’ہم نے گذشتہ روز ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی جس میں ہم نے ایران کے ہاتھوں سے بم چھین لیا(اور اگر وہ کرسکتے تو وہ اسے استعمال ضرور کرتے)‘