Jadid Khabar

اوپن اے آئی سے برخاست سیم آلٹ مین نے مائیکروسافٹ کیا جوائن

Thumb

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے پیر کے روز اعلان کیا کہ کمپنی اپنے ایڈوانس اے آئی ریسرچ کو آگے بڑھانے کے لیے اوپن اے آئی کے سابق سی ای او سیم آلٹ مین اور شریک بانی گریگ براکمین کو کام پر رکھ رہی ہے۔ آلٹ مین، جنھیں گزشتہ ہفتے اوپن اے آئی نے سی ای او کے عہدہ سے برخاست کیا تھا، کمپنی میں واپسی کو لے کر موضوعِ بحث تھے، لیکن چیٹ جی پی ٹی ڈیولپر نے سابق ٹوئچ سی ای او ایمیٹ شیئر کو عبوری سی ای او کی شکل میں مقرر کیا۔

’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ستیہ نڈیلا نے لکھا ہے کہ ’’ہم اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں کہ سیم آلٹ مین اور گریگ براکمین اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک نئی ایڈوانس اے آئی ریسرچ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے مائیکروسافٹ میں شامل ہوں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم ان کی کامیابی کے لیے ضروری وسائل فراہم کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھنے کو پُرجوش ہیں۔‘‘ نڈیلا کا کہنا ہے کہ ’’ہم ایمیٹ شیئر اور اوپن اے آئی کی نئی ٹیم کو جاننے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ مائیکروسافٹ نے اوپن اے آئی میں 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس سال جنوری میں اس نے اے آئی کامیابیوں میں تیزی لانے کے لیے ملٹی ایئر، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعہ اوپن اے آئی کے ساتھ لانگ ٹرم پارٹنرشپ کے تیسرے فیز کا اعلان کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان فوائد کو وسیع طور سے دنیا کے ساتھ شیئر کیا جائے۔