اورنگ آباد، 7 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5445 نئے معاملے درج کیے گئے اور 91 مریضوں کی موت ہوئی۔صحت کے عہدیداروں نے بدھ کے روز یہ اطالع دیں۔تمام ضلعی صدر دفاتر سے جمع کی گئیں اطلاعات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے ایک ہزار 337 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور 30 ]؟[]؟[افراد کی موت ہوئی۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 1062 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 23 افراد کی موت ہوئی۔ بیڑ میں 716 معاملے، 10 اموات، پربھنی میں 436 معاملے اور نو اموات، عثمان آباد میں 415 اور آٹھ اموات، جالنا میں 425 نئے معاملے اور پانچ اموات، لاتور میں 925 معاملے اور 3 مریضوں کی موت ہوئی اور ہنگولی میں 129 معاملات کی اطلاع ملی، تین افراد دنیا کو الوداع کہہ گئے۔