Jadid Khabar

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12.47 کروڑ سے زائد

Thumb

واشنگٹن/ریو ڈی جنیرو/ نئی دہلی، 25 مارچ (یواین آئی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد 12.47 کروڑ سے زائد ہوگئی جبکہ اس خطرناک وائرس کی زد میں آنے سے 27.43 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپ کنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس آئی) کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور علاقوں میں کورونا وائرس متاثر کی کل تعداد بڑھ کر 12 کروڑ 47لاکھ 74ہزار 967 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 27 لاکھ 43 ہزار 475 ہوگئی ہے۔
دنیا کی سپر پاو سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے زائد 3,00,09,773 ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 45 ہزار 281 مریضوں کی جان جاچکی ہے۔ 
دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا متاثرین کی تعداد والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک ایک ایک کروڑ 22 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔