ترواننت پورم، 26 ستمبر (یو این آئی) یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ہفتہ کو کولم کے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امیت شاہ کے خلاف سیاہ پرچم لہرا کر احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق یوتھ کانگریس کارکنوں نے شاہ کے قافلے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اور قافلے کے علاقے سے گزرتے وقت سیاہ پرچم لہرائے۔
یہ احتجاج شاہ کے کولم دورے کے دوران کیا گیا، جہاں انہوں نے کندارا میں نیشنل کوآپریٹو کنزیومرس فیڈریشن آف انڈیا (این سی سی ایف) کی ایک کانفرنس میں شرکت کی۔
شاہ نے وَلّیکاوو میں واقع امرتا پوری کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ماتا امرتانندمئی دیوی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔
مرکزی وزیر کے دورے کے پیش نظر کولم کے مختلف علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے اور ٹریفک پر پابندیاں عائد کی گئیں۔