Jadid Khabar

خواتین کو تحفظ دینے میں معاشرہ اور حکومت دونوں ناکام: پرینکا

Thumb

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دہلی میں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ بے رحمی کے بعد اس کے قتل اور ایک دیگر نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے واقعے پر خواتین کی سلامتی کے معاملے میں معاشرے اور حکومت دونوں کو ناکام قرار دیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ ملک میں خواتین کی سلامتی کی ذمہ داری لینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے اور خواتین کی ترقی کی صرف کھوکھلی باتیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکڑوں خواتین پر ظلم اور تشدد ہوتا ہے اور مجرموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی امید نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معاملات میں ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ اور حکومت دونوں خواتین کو تحفظ، آزادی اور مساوات کا حق دینے میں پوری طرح ناکام ہیں۔