Jadid Khabar

کانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 22 اگست (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کامیاب ہوکر کانگریس کا کنٹرول حاصل کرلیتی ہے تو وہ ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرے گی۔

جنوبی کیرولائنا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ''پھر آپ سب کچھ ہار جائیں گے۔ مجھے مواخذے کی کارروائی سے گزرنا پڑے گا۔'' انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو ''انتہائی سخت گیر'' اور ''جارحانہ و پرتشدد'' قرار دیا۔۔

ٹرمپ نے کہا، ''وہ میرا مواخذہ کریں گے۔ انہیں خود معلوم نہیں کہ کیوں۔''

کانگریس کے وسط مدتی انتخابات نومبر میں ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے ڈیموکریٹس سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کے خلاف فوجی مہم کے دوران حکومت کی گرتی ہوئی مقبولیت اور بڑھتی ہوئی قیمتیں ایوان نمائندگان میں ریپبلکن اکثریت کے ممکنہ نقصان کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔