نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے کین-بیتوا پروجیکٹ کے خلاف ستیہ گرہ کر رہے بندیل کھنڈ کے آدیواسی ستیہ گرہیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور مطالبات سنے۔
راہل گاندھی نے اپنی والدہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر بدھ کو آدیواسی ستیہ گرہیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان کے مسائل اور جدوجہد کی معلومات حاصل کی نیز ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے اس لڑائی میں ساتھ دینے کا بھروسہ دلایا۔
کانگریس قائد نے کہا، "بندیل کھنڈ کے یہ لوگ برسوں سے اپنے حقوق کے لیے ناانصافی اور ظلم برداشت کر رہے ہیں۔ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے اور ستیہ گرہ کر رہے یہ آدیواسی بھائی بہن انصاف اور احترام کے حقدار ہیں۔" انہوں نے کہا کہ کانگریس آدیواسی بھائی بہنوں کے حق اور انصاف کی اس لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے تحریک چلا رہے آدیواسیوں کو بھروسہ دلایا کہ کانگریس ان کی اس لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔