نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہاتھیوں کے عالمی دن پر بدھ کے روز ہاتھیوں کو ہندستان کی ماحولیاتی میراث کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے ان کے تحفظ کے لیے کام کر رہے لوگوں کی کوششوں کی سراہا ہے۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندستان میں دنیا کے 60 فیصد سے زیادہ جنگلی ایشیائی ہاتھی پائے جاتے ہیں۔ ملک میں ہاتھیوں کے 33 محفوظ مسکن ہیں، جو ہاتھیوں کو رہائش فراہم کرنے اور ان کے طویل مدتی تحفظ کی کوششوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔" وزیر اعظم نے ہاتھیوں کے تحفظ سے جڑے جنگلات کے اہلکاروں، سائنسدانوں، وٹنری ڈاکٹروں، مہاوتوں اور مقامی برادریوں کے تعاون کی بھی سراہنا کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی مسٹر مودی نے ہاتھیوں کی دو تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں جن میں سے ایک میں ہاتھیوں کا جھنڈ کھلے میدان میں گھوم رہا ہے اور دوسری تصویر میں ایک ہاتھی گھنے جنگل میں مستی کر رہا ہے۔