پریاگ راج میں آٹھ اگست کو طلباء سے بات چیت کریں گے راہل گاندھی
لکھنؤ، یکم اگست (یو این آئی) کانگریس رہنما راہل گاندھی آٹھ اگست کو پریاگ راج کے کے پی گراؤنڈ میں منعقدہ 'چھاتر سنواد' (طالب علم کے ساتھ بات چیت) پروگرام میں طلباء اور نوجوانوں سے گفتگو کریں گے۔ پروگرام میں تعلیمی نظام، مبینہ تعلیمی گھوٹالوں اور روزگار جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کانگریس کے مطابق، اس پروگرام میں پوروانچل کے کئی اضلاع سے بڑی تعداد میں طلباء شرکت کریں گے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ 'چھاتر سنواد' میں حصہ لینے کے لیے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ پارٹی نے بتایا کہ پروگرام کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ اس کے جائزہ کے لیے اتر پردیش کانگریس کے انچارج راجندر پال گوتم اور پردیش کانگریس صدر اجے رائے اتوار کو پریاگ راج پہنچ کر انعقادی مقام اور تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
کانگریس تنظیم کی ٹیم 'چھاتروں کی گونج' مہم کے تحت پروگرام کو کامیاب بنانے میں میں مصروف ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس بات چیت کے ذریعے طلباء اور نوجوانوں کے مسائل اور ان کی تجاویز کو نمایاں طور پر سامنے لایا جائے گا۔ راہل گاندھی پروگرام میں طلباء سے براہ راست بات چیت کر کے تعلیم اور روزگار سے جڑے مختلف مسائل پر ان کے خیالات سنیں گے۔