Jadid Khabar

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

Thumb

تہران، 17 جولائی (یو این آئی) امریکہ کے فضائی حملے جاری ہیں چھٹے روز حملوں میں ایران کے جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ 
ایرانی وزارت توانائی کے مطابق امریکی حملوں کے بعد جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ حملوں سے بندر عباس میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بدر عباس اور محلقہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں جب کہ شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔