Jadid Khabar

رام مندر چندا چوری میں اگر کوئی مسلمان ملوث ہوتا تو اس کو انکاؤ نٹر میں مروا دیتے: اویسی

Thumb

 
اتر پردیش کے بجنور ضلع میں حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے رام مندر نذرانہ چوری معاملے  پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بابری مسجد کے انہدام کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹرسٹ میں کوئی مسلمان ہوتا تو وہ اس کے گھر کو بلڈوز کر دیتے اور اسے انکاؤنٹر میں مار دیتے۔
اسد الدین اویسی نے کہا، "مجھے یاد ہے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ 6 دسمبر 1992 کو جو ہوا، وہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ رام مندر فنڈ ریزنگ اسکینڈل کے بارے میں کیا کہیں گے؟  میں نے کہا کہ اگر ٹرسٹ میں کوئی مسلمان ہوتا تو گھوٹالہ سامنے آنے کے بعدمسلمان کو مڈبھیڑ  میں مار دیا جاتا۔ وہ اس کے گھر کو بلڈوزر سے گرا کر کیس بند کر دیتے۔
اویسی نے کہا، "بی جے پی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی ، آپ نے سب کو استعمال کیا ہے، لیکن فرقہ واریت کو کوئی نہیں روک سکا، اس لیے اگر آپ صرف ووٹر بنے رہیں گے تو آپ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی-آر ایس ایس کو روکنے کی ذمہ داری صرف اتر پردیش کے مسلمانوں کی نہیں ہے، یہ تمام اتر پردیش کے شہریوں کی ذمہ داری ہے۔"