فلپائن میں آیا زوردار زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7 درج
ابھی 24 جون کی ہی بات ہے جب وینزویلا میں تباہناک زلزلہ نے تقریباً 600 لوگوں کو ہلاک کر دیا، اور اب فلپائن میں آئے زلزلہ نے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کر دی ہے۔ فلپائن میں آئے زلزلہ کی تصدیق یونائٹیڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے دی ہے۔ ’یو ایس جی ایس‘ کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی فلپائن کے پاس 6.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ زلزلہ فلپائن کے منڈاناؤں میں 41.1 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔ تقریباً 64 لاکھ لوگوں نے زلزلہ کے اس جھٹکے کو محسوس کیا۔ ان میں 1.68 لاکھ سے زائد افراد بری طرح متاثرہ علاقوں میں موجود تھے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس زلزلہسنامی کا خطرہ نہیں ہے۔
فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف بولکینولوجی اینڈ سسمولوجی یعنی ’فیوولکس‘ کی مانیں تو جمعہ کی شام کو بلوت جزیرہ، سارنگانی، داواؤ آکسیڈنٹل کے ساحل پر 6.6 شدت کا زلزلہ درج کیا گیا۔ زلزلہ 7.34 بجے آیا۔ زلزلہ کمبا، سارنگانی، ڈان مارسیلینو، سانتا ماریا، داواؤ آکسیڈنٹل، مٹاناؤ، داواؤ ڈیل سرانٹینسٹی، ڈیگوس سٹی، داواؤ ڈیل سُر، مونکایو، ماواب اور ماراگوسن، داواؤ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی شدید نقصان اور آفٹر شاکس کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو میں تباہی اور خوف کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں لوگ زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد گھر سے باہر نکل آئے۔ اس کے علاوہ علاقہ میں موجود کچھ عمارتوں کو منہدم ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا۔ اس بارے میں فوری طور پر کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے کہ کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں یا کتنے زخمی ہوئے ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں 3 ہفتہ قبل زلزلہ آیا تھا اور 80 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔