Jadid Khabar

اپوزیشن لیڈر کے طور پر میرے دو سال کا ہر دن عوام کی آواز اقتدار تک پہنچانے کے لیے وقف : راہل

Thumb

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر کے طور پر مسٹر راہل گاندھی کے دو سال مکمل ہونے پر کانگریس پارٹی نے جمعہ کو کہا کہ اس دوران انہوں نے نوجوانوں، خواتین، کسانوں، مزدوروں اور غریبوں سمیت سماج کے ہر طبقے کی آواز اٹھائی اور سڑک سے پارلیمنٹ تک عوام کے حقوق کی لڑائی لڑی۔
 
پارٹی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا کہ مسٹر گاندھی نے لیڈر آف اپوزیشن کے طور پر آج دو سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس سفر میں انہوں نے نوجوانوں، خواتین، کسانوں، مزدوروں اور غریبوں سمیت ہر طبقے کی آواز اٹھائی اور سڑک سے پارلیمنٹ تک عوام کے حقوق کی لڑائی لڑی۔ کانگریس نے کہا کہ ملک میں ناانصافی کے خلاف جن نایک (عوامی لیڈر) کی اس لڑائی میں پورا کانگریس پریوار ان کے ساتھ ہے اور لوگوں کے حقوق کی آواز بلند کرتا رہے گا۔
 
لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر مسٹر گاندھی نے بھی 'ایکس' پر اپنے پیغام میں کہا "لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن کے طور پر آج میرے دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ان دو سال کا ہر دن ایک ہی کام رہا- ہر ہندوستانی کی آواز کو اقتدار تک پہنچانا۔ نیٹ  کے طلبہ کی لڑائی ہو، ووٹ چوری کا پردہ فاش کرنا ہو یا آئین کا تحفظ، ہر محاذ پر آپ کے ساتھ کھڑا رہا، آج بھی ہوں، ہمیشہ رہوں گا۔"
 
مسٹر گاندھی نے کہا، "سڑک سے پارلیمنٹ تک آپ کا بھروسہ ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے۔ سفر طویل ہے، لیکن عزم وہی، آپ کے لیے ہر لڑائی لڑتا رہوں گا۔" انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام "جے ہند، جے سمودھان"  کے ساتھ کیا۔