بنگال میں ایک سرکاری عمارت میں آگ لگنے سے4ہزار ای وی ایم جل کر خاک
کولکاتہ12جون(ایجنسی)مغربی بنگال میں ایک سرکاری عمارت میں لگنے والی زبردست آگ میں تقریباً 4000 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ان ای وی ایم کا استعمال اسمبلی انتخابات کے دوران کیا گیا تھا۔ یہ جانکاری سویندو حکومت کے وزیر کوشک چودھری نے دی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جنوبی کولکتہ کے علی پور علاقے میں بدھ کو ایک نو منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس عمارت میں دیگر محکموں کے علاوہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع پریشد کا دفتر بھی تھا۔